شعیب ملک معمر رانا فلم’’دبنگ ٹو ‘‘دیکھنے سینماگھر پہنچ گئے

پاکستان میں بننے والے نئے سینماگھروں کا ماحول بہت اچھا ہے، کرکٹرز کی رائے


Showbiz Reporter December 23, 2012
شعیب ملک، عمر اکمل اور وہاب ریاض نے معمر رانا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ’’دبنگ ٹو‘‘ دیکھی۔ فوٹو۔ فوٹو : ایکسپریس

بالی وڈاسٹارسلمان خان کی نئی فلم ''دبنگ ٹو'' دیکھنے کے لیے قومی کرکٹ مایہ ناز کھلاڑی بھی لاہور کے پی اے ایف سینما پہنچ گئے۔

سابق کپتان شعیب ملک، عمر اکمل اور وہاب ریاض نے معروف اداکارمعمررانااوران کی فیملی کے ہمراہ ''دبنگ ٹو'' دیکھی اور سلمان خان کی اداکاری کوبہت سراہا۔ سینما اونرنادرمنہاس نے قومی ہیروزکوخوش آمدید کہا اور ان کی تواضح کے لیے اہتمام بھی کیا۔اس موقع پر'' ایکسپریس ''سے گفتگوکرتے ہوئے شعیب ملک، عمراکمل اوروہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ کبھی انٹرٹین ہونے کے لیے ہم سینما بھی جانے لگے ہیں، پاکستان میں بننے والے نئے سینماگھروں کا ماحول بہت اچھا ہے اورخاص طورپر پی اے ایف سینما کواندازسے بنایا گیا ہے یہاں پرلگائی گئی اسکرین اورسائونڈ سسٹم کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی معیاری اشیاء دستیاب ہیں۔

ہم فارغ اوقات میں اسٹیج ڈرامہ بھی دیکھنے کے لیے جاتے ہیں ۔ کچھ عرصہ تک ہم لوگ سینما نہیں جاتے تھے البتہ ملک سے باہر ہونے کے دوران کبھی کبھاربالی وڈ اورہالی وڈ کی فلمیں ضرور دیکھتے تھے مگراب پاکستان میں جس طرح سے نئے سینما گھر بنے ہیں اورخاص طورپرپی اے ایف سینما کا ماحول ہے توہم اپنی فیملیز کے ساتھ بھی یہاں آنا پسند کرتے ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل جب میری اہلیہ ثانیہ مرزا اوران کی فیملی پاکستان آئے تومیں انھیں خاص طورپریہاں فلم دکھانے کے لیے لایا اوروہ لوگ یہاں کا ماحول دیکھ کربہت خوش ہوئے۔ دوسری جانب سینما اونر نادرمنہاس کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی ہیروز نے ہر مقام پروطن کا نام روشن کیا ہے ۔ یہ جب بھی میرے پاس آتے ہیں تومیں خاص اہتمام کرتا ہوں، یہ ہمارا فخر ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں