گڈاپ کے بنیادی صحت کے مراکز غیر فعال ہوگئے

عوام اکثر اوقات اتائی ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر انکے کمپائونڈر وں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں۔

گڈاپ ٹائون کے اکثر بنیادی صحت مراکز غیر فعال ہونے اور عملے کی عدم دلچسپی کے باعث عوام اتائی ڈاکٹروں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ فوٹو: فائل

گڈاپ کے اکثر بنیادی صحت مراکز غیر فعال ہیں، عملہ غائب ہوگیا۔


عوام اتائی ڈاکٹروں کے رحم و کرم ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹائون کے اکثر بنیادی صحت مراکز غیر فعال ہونے اور عملے کی عدم دلچسپی کے باعث عوام اتائی ڈاکٹروں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں ملیر مرید جوکھیو گوٹھ کے مکینوں خالد جوکھیو ، ذوالفقار جوکھیو ، محراب ، فرید احمد و دیگر نے بتایا کہ گڈاپ ٹائون کے گنجان آبادی والے علاقے خمیسو جوکھیو گوٹھ ، کونکر ، بندیجا اسٹاپ ، گڈاپ سٹی میں اتائی ڈاکٹر نے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی طرح بھاری فیسیں وصول کرکے ادویات کے انبار کی پرچی بنادیتے ہیں۔

عوام اکثر اوقات اتائی ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر انکے کمپائونڈر وں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں جبکہ کوئی بھی انتظامی عملدار یا منتخب نمائندہ ان کیخلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے ، انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ بنیادی صحت مراکز کو فعال بناکر اتائی ڈاکٹروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔
Load Next Story