کشیدہ حالات ایمپریس مارکیٹ وملحقہ علاقوں میں کاروبار بند

عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدار عبدل رمضان کے قتل کا مقدمہ درج


Staff Reporter December 23, 2012
کشیدہ حالات کے باعث صدرایمپریس مارکیٹ اور اطراف کی کے علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

صدر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدار کی ہلاکت کیخلاف ہفتے کو ایمپریس مارکیٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں دکانیں و کاروبار بند رہا۔

پریڈی پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق پریڈی کے علاقے صدر پشاوری آئسکریم کے قریب جمعے کی شب ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدار عبدل رمضان کاکڑ کی ہلاکت کے خلاف ایمپریس مارکیٹ ، ریگل چوک اور الیکٹرانک مارکیٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں دکانیں و کاروبار بند رہا ،اس موقع پر مشتعل افراد نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرے لگائے تاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

06

پریڈی پولیس نے عبدل رمضان کاکڑ کے قتل کا مقدمہ ان کے چھوٹے بھائی عبدالباری کاکڑ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا، واضح رہے کہ عبدل رمضان کاکڑ پر حملے میں ملوث شخص کو جناح اسپتال میںعبدل صمد کاکڑ نامی شخص نے کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جس کے باعث جناح اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

بعدازاں رینجرز نے موقع پر پہنچ کر عبدل صمد کاکڑ سمیت 2 افراد کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا تھا ، ایس ایچ او صدر کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے حملہ آورکی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی تھی ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے صدر میں جس مقام پر عبدل رمضان کاکڑ کو نشانہ بنایا گیا تھا جوابی فائرنگ میں دوسرا حملہ آور بھی زخمی ہوا تھا جسے پولیس نے ایک نجی اسپتال سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں