شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر زائرین کو سہولتیں فراہم کی جائیں شرمیلا فاروقی

مقدس مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال محکمہ اوقاف کی ذمے داری ہے


Staff Reporter December 23, 2012
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اوقاف کے زیر انتظام آنیوالے تمام مزارات اور مقدس مقامات پر سیکیورٹی ‘ صفائی اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر کیاجائیگا. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے میڈیا اور اوقاف شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی سندھ کے عظیم صوفی بزرگ ہیں۔

ان کے مزار پر زائرین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور مزار پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، یہ بات انھوں نے گذشتہ روز شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ اوقاف کے زیر انتظام آنیوالے تمام مزارات اور مقدس مقامات پر سیکیورٹی ' صفائی اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر کیاجائیگا ،شرمیلا فاروقی نے کہا کہ مقدس مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال محکمہ اوقاف کی ذمے داری ہے حکومت اس ذمے داری کو احسن طریقے سے پورا کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں