2 سابق بھارتی آرمی چیفس کا مودی کو پاکستان پر حملے کا مشورہ

بھارت کوبلوچستان اورآزادکشمیر میں فالٹ لائنز توڑ دینا چاہیے تاکہ پاکستانی فوج کو مجبور کیا جائے


INP December 08, 2016
اب تک ہم نے دفاعی آپریشنزکیے، جارحانہ کارروائیاں کرنی چاہیے،بکرم اوروی پی سنگھ کی ہرزہ سرائی۔ فوٹو:فائل

BEIJING: بھارت کے سابق آرمی چیفس نے مودی سرکارکو پاکستان پرحملے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق 2سابق آرمی چیفس جنرل (ر)بکرم سنگھ اور جنرل (ر) وی پی ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرنے اور پاکستانی فوج پر سخت حملے کرنے کے لیے خفیہ آپریشن کرنا چاہیے۔

ایک ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے رٹائرڈ جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ بھارت کو بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فالٹ لائنز کو توڑ دینا چاہیے تاکہ پاکستانی فوج کو اندرونی معاملات پر توجہ دینے پر مجبور کیا جائے اور وہ بیرونی خطرات کو بھول جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں