سپلائی لائن میں فنی خرابی لاہورمیں بجلی کا بریک ڈاؤن

220 کے وی اے سپلائی لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے شہر کے 40 میں سے 20 گرڈ اسٹیشنز بند کئے گئے ہیں، ڈائریکٹرآپریشنزلیسکو


ویب ڈیسک December 08, 2016
دھند کم ہوتے ہیں بجلی بحال کی جائے گی، ڈائریکٹرآپریشنزلیسکو: فوٹو: فائل

لیسکو نے فنی خرابی کے باعث نصف سے زائد گرڈ اسٹیشنز بند کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں آدھے سے زیادہ شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث جمعرات کی صبح لاہور کے 40 میں سے 20 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس کے باعث شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہے، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹرآپریشنز لیسکو کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے راوی، کوٹ لکھپت اور شالامار آنے والی 220 کے وی اے سپلائی لائن میں خرابی آئی تھی، جس کے باعث گرڈ اسٹیشنز بند کیے گئے ہیں، دھند میں کمی آتے ہی بجلی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔