اشتعال انگیز تقریر بانی ایم کیوایم سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جن رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ان میں فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول بھی شامل ہیں

اے ٹی سی نے ایم کیوایم بانی، ڈاکٹرفاروق ستار ،عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے : فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں ایک بار پھر بانی ایم کیوایم اور متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی ضمانت میں توثیق کردی جبکہ بانی ایم کیوایم اور سربراہ متحدہ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری نثارکا برطانوی حکام سے رابطہ

واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی نے کراچی پریس کلب کے باہر ملک کے خلاف تقریر کی تھی جس کے بعد کئی افراد نے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔
Load Next Story