دس سال قبل تباہ ہونے والے فوکر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی
10 سال پہلے ہونے والے حادثے اور گزشتہ روز ہونے والے فوکرطیارے حادثے میں مماثلت پائی جاتی ہے
ایکسپریس نیوز نے 10 سال پہلے ملتان میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرلی ہے جس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے حادثے اور ملتان میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے حادثےمیں مماثلت پائی جاتی ہے۔
ایکسپریس نیوز نے 10 سال پہلے ملتان میں تباہ ہونے والے فوکرطیارے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرلی ہے، ملتان اور گزشتہ روز ہونے والے فوکرطیارے حادثے میں مماثلت ہے۔ ملتان طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فوکر طیارہ حادثہ پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، ملتان فوکرطیارے کا ایک انجن بہت زیادہ گرم ہوگیا جو ٹربائن بند ہونے کا باعث بنا جس کی وجہ سے انجن فیل ہوا جب کہ انجن بند ہونے کے بعد پائلٹ طیارے کا گیئر اوپر کرنے کے بجائے نیچے کربیٹھا جس کے باعث طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوگیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حویلیاں میں مسافرطیارہ گرکر تباہ
ملتان طیارہ حادثہ کے تحقیقاتی افسرکےمطابق مکینکل نتائج کی وجہ سے کم اورانسانی غلطی کی وجہ سے حادثات زیادہ پیش آتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کے طیارے میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی سوار تھیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی جس سے معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔