عوام انتخابات میں سندھ دشمن قوتوں کو شکست دیں ایاز پلیجو

سندھی آبادی والے علاقوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے،اجتماع سے خطاب


Numainda Express December 23, 2012
ایاز پلیجو نے کہا کہ پی پی حکمرانوں نے سندھ کی عوام کے لیے نہ ہی کوئی بڑی یونیورسٹی قائم کرائی اور نہ اسپتال۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے سندھی آبادی والے علاقوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

سندھ بھر کی طرح قاسم آباد سے لیکر حر کیمپ تک سڑکیں بنائی گئیں نہ اسکول و اسپتال اور نہ ہی پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے حر کیمپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے وعدہ کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کو کراچی میں پلاٹ اور 3 لاکھ روپے فی خاندان دیے جائیں گے لیکن 10 ہزار روپے کے وطن اور پاکستان کارڈز کے نام پر سندھی ماں اور بہنوں کو پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

03

انھوں نے کہا کہ پی پی حکمرانوں نے سندھ کی عوام کے لیے نہ ہی کوئی بڑی یونیورسٹی قائم کرائی اور نہ اسپتال۔ انھوں نے سندھ میں صرف کرپشن کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب سندھ کی عوام نے سندھ کا سودا کرنے والوں کو پہچان لیا ہے، آئندہ الیکشن میں وہ سندھ دشمن قوتوں کو شکست دے کر محب وطن سیاسی جماعتوں کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں