کراچی ہوٹل آتشزدگی تحقیقاتی رپورٹ میں ہوٹل انتظامیہ ذمہ دار قرار
ہوٹل میں نہ آگ سے بچاؤ کے آلات موجود تھے اور نہ ہی آگ بجھانے کا تربیت یافتہ عملہ، تحقیقاتی رپورٹ
سیکرٹری داخلہ سندھ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کوپیش کردی جس میں آگ لگنے کے واقعہ کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ کو قراردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری داخلہ سندھ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ وزیراعلیٰ کوپیش کردی ہے، رپورٹ میں آتشزدگی کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ اور سول ڈیفنس کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں نہ آگ سے بچاؤ کے آلات موجود تھے اور نہ ہی آگ بجھانے کا تربیت یافتہ عملہ جب کہ ہوٹل کے ہنگامی راستے بھی بند تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا عملہ آگ بجھانے کے بجائے موقع سے فرار ہوگیا تھا، مئی 2015 میں ہوٹل کا آخری بار سروے ہوا جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے آگ بجھانے کے آلات کو اپ گریڈ بھی نہیں کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی آتشزدگی؛ ہوٹل میں فائر سسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف
دوسری جانب ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ واقعہ کا مقدمہ ہوٹل انتظامیہ کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کراچی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ چند روز قبل شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔