بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران سر پرگیند لگنے سے امپائر زخمی
انگلش ٹیم کےمیڈیکل اسٹاف نے فوری طور پرآسٹریلین امپائر کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہرلے جایا گیا
لاہور:
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی کھلاڑی بھویشنور کمار کی تھرو سر پر لگنے سے امپائر پال ریفل زخمی ہو گئے۔
بھارتی شہر ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلیڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ انگلش بلے باز کیٹن جینن شارٹ مارنے کے بعد رن کے لئے دوڑے تو لیگ سائڈ پر کھڑے فیلڈر بھویشنور کمار نے تھرو کی جو قریب ہی کھڑے آسٹریلین امپائر پال ریفل کے سر پر لگی جس سے وہ میدان میں ہی گر گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: آسٹریلوی امپائر کی بازو میں پلاسٹک گلاس شیلڈ پہن کر امپائرنگ
انگلش ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری طور پر آسٹریلین امپائر کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا اور ان کی جگہ تھرڈ امپائر مرائس اریسمس امپائرنگ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔