نیٹو افواج کے انخلا سے افغانستان کوکرپشن سے نجات مل جائیگی حامد کرزئی

افغانستان میں کرپشن کے ذمے دارغیرملکی ہیں،اصل کرپشن توکئی ارب ڈالرکے ٹھیکوں میں ہے جو غیرملکیوں نے دیے ہیں.


AFP December 23, 2012
کرپشن میںافغان حکومت کا حصہ بہت تھوڑا ہے کئی ارب ڈالر کی کرپشن سے ہمارا کوئی تعلق ہی نہیں ہے ، تقریب سے خطاب فوٹو: فائل

KABUL: افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں کرپشن کے ذمے دار غیرملکی ہیں 2014 میں نیٹو افواج کے انخلا سے افغانستان کو کرپشن سے نجات مل جائے گی۔

عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افغان حکومت کا حصہ تو کرپشن میں انتہائی قلیل ہے کئی ارب ڈالر کی کرپشن سے تو ہمارا کوئی تعلق ہی نہیں ہے یہ الزام تو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ اصل کرپشن تو کئی ارب ڈالر کے ٹھیکوں میں ہے جو غیرملکیوں نے اعلیٰ سرکاری حکام اور ان کے رشتے داروں کو دیے ہیں۔

1

انھوں نے کہا کہ 2014میں جب نیٹو افواج کا انخلا ہوجائے گاتو ان کے ٹھیکے بھی ختم ہوجائیں گے اوران کی پروردہ انتظامیہ بھی آہستہ آہستہ غائب ہوجائے گی۔یہی افغانستان کے حق میں بہتر ہوگا اور افغانستان کو کرپشن سے نجات مل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں