سندھ میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن بنائے گی علی اکبر گجر
قوم کی دعائوں سے انتخابی کامیابی میاں نواز شریف کے قریب پہنچ چکی ہے.
پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب کسی کا کوئی ماسٹر اسٹروک کامیاب نہیں ہوسکتا۔
حکمران سندھ کی بارے میں سوچیں جہاں آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) بنائے گی، پاکستانی قوم کی دعائوں سے مسلم لیگ(ن) کی انتخابی کامیابی میاں نواز شریف کے قریب پہنچ چکی ہے، انھوں نے کہا کہ اب جنوبی یا شمالی صوبے کا کوئی منتر مسلم لیگ (ن) کی کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکے گا، حکمران پنجاب میں ہر ہفتے بھی گورنر تبدیل کرلیںتب بھی پنجاب کے عوام کو مسلم لیگ(ن) سے دور نہیں کر سکتے، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ حکمران اقتدار کے آخری ایام میں کتنے صوبوں کے گورنرتبدیل کریں گے۔
پنجاب کے بعد اب دوسرے صوبوں کے گورنر بھی تیار رہیں میاں محمدنواز شریف کی عوامی پذیرائی اب مزید گورنروں اور وزیروں کو گھر کا راستہ دکھائے گی، انھوں نے کہا کہ بدترین انتخابی شکست کے خوف میں مبتلا حکمرانوں کے ہاتھوں ملک کو کسی مزید نقصان سے بچانے کیلیے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کی تاریخ اور نگران حکومت کا اعلان کر دینا چاہیے،انھوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسائل میں اضافہ کیااور عوام گزشتہ کئی عشروں سے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی تکمیل کے لیے ترس رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ عوام کو نواز شریف ہی مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔