آرمی چیف کا پبی سینٹر کا دورہ پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں کا جائزہ لیا
دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاکستان مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتا رہے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ
SKARDU:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاکستان مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتا رہے گا جب کہ مشقوں کی وجہ سے دوسرے ملکوں کی افواج بھی متوجہ ہورہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہائی پروفائل تربیتی پروگرام کےاختتامی سیشن میں شرکت کی جب کہ آرمی چیف نے پاک چین جنگی مشقیں واریئر4 کا جائزہ بھی لیا۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ لانگ رینج اسنائپر شوٹنگ کے مقابلے بھی دیکھے جب کہ دوست ملکوں کی پاک فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں دلچسپی کی تعریف بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقوں نے دونوں ملکوں کی افواج کو اکٹھا کیا ہے جب کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاکستان مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتا رہے گا اور مشقوں کی وجہ سے دوسرے ملکوں کی افواج بھی پاکستانی فوج کے ساتھ مشقوں کے لیے متوجہ ہورہی ہیں۔ چینی کمانڈر کا کہنا تھا کہ چینی افواج، پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی معیار سے فائدہ اٹھاتی رہیں گی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اسٹرائیکر کپ مقابلوں میں ملک بھر سے 100 بہترین سول، فوجی شوٹرز نے حصہ لیا جب کہ مشقوں کا مقصد دیہی، شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی مہارت بڑھانا تھا، میجر جنید نے اسٹرائیکر کپ جیت کر بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کیا۔