وزیراعظم نوازشریف کی طیارہ حادثے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت

وزیراعظم کی زیرصدارت حادثے کی وجوہات جاننے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے حکام نے بریفنگ دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت حادثے کی وجوہات جاننے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے حکام نے بریفنگ دی۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نوازشریف نے طیارہ حادثے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات فوری مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی میں پاک فضائیہ کے سینیر افسر کو بھی شامل کیا جائے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری سول ایوی ایشن، چیرمین اور سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن، سی ای او پی آئی اے نے طیارہ حادثے کے بعد کیے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حویلیاں میں مسافرطیارہ گرکر تباہ، جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق


وزیراعظم نوازشریف نے طیارہ حادثے کی شفاف، غیرجانبدارانہ اور تفصیلی تحقیقات فوری کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی آزادانہ تحقیقات سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ جلد مکمل کرے اور انکوائری کمیٹی میں پاک فضائیہ کےسینیر افسر کو شامل کیا جائے۔ وزیراعظم نے پی آئی اے حکام کو فوری طور پرمتاثرہ خاندانوں تک پہنچ کر ان کی ممکنہ معاونت کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ضروری ہے کہ طیارہ حادثے کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جنید جمشید اور ڈی سی چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x54qetf
Load Next Story