وزیراعظم نوازشریف کا جنید جمشید کے بیٹے کو فون تعزیت کا اظہار

وزیراعظم نے ڈی سی چترال کے والد کو بھی فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک December 08, 2016
وزیراعظم نے ڈی سی چترال کے والد کو بھی فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف نے جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو ٹیلی فون کرکے ان کے والد کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے معروف نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو ٹیلی فون کیا اور طیارہ حادثے میں ان کے والد کے جاں بحق ہونے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم نوازشریف کی طیارہ حادثے کی تحقیقات کی ہدایت

علاوہ ازیں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے بیٹے اور پوتی کی حادثے میں موت پر اظہار افسوس کیا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی مرحوم جنید جمشید کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔