رحمٰن ملک کے خلاف سپریم کورٹ میںدرخواست دائر

عدالت نے نااہل قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ صادق وامین نہیں،درخواست گزارمحمودنقوی.


Staff Reporter December 23, 2012
جعلسازی کامقدمہ بھی ہے، سرکاری وسائل کے استعمال،بیرونی دوروںسے روکاجائے فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک کی عہدے سے برطرفی اور بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کیلیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔

محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور سیشن جج جنوبی کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے دہری شہریت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کو نا اہل قرار دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ صادق و امین نہیں رہے۔

7

اس کے باوجود انھیں دوبارہ وزارت کے عہدے پر فائزکردیا گیا ہے جو آئین، قانون اور اسلام کے خلاف ہے، رحمٰن ملک کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ بھی ماتحت عدالت میں زیر التوا ہے جبکہ وہ وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے غیر ملکی دورے بھی کررہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رحمٰن ملک کو عہدے سے برطرف کیا جائے، انکے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے اورانھیں بیرون ملک جانے سے بھی روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں