کراچی میں ٹریفک حادثات 2 غیرملکی باشندوں سمیت 4 ہلاک
2 زخمی،سپرہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور کار تصادم کے الگ الگ واقعات ہوئے.
گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں سپرہائی وے لنگا جی پل کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں2 غیر ملکی باشندے ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔
جمعرات کو ناظم آباد میں موٹرسا ئیکلوں کے تصادم میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج چل بسا۔رات گئے بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹرک اورکارکے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں کار میں بری طرح پھنس گئی ہیں، لاشیں نکالنے کی کوششیں جا ری ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سپرہائی وے لنگا جی پل کے قریب ٹرک نمبر PE-935 اور کار نمبر AYN-524 میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 26 سالہ سعید اور 24 سالہ احمد ہلاک جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی سوڈانی نژاد باشندے اور جامشورو یونیورسٹی کے طالب علم تھے، جان پہچان کے باعث زخمیوں کوحلیم عادل شیخ اپنے ساتھ لے گئے جبکہ دوران علاج ہلاک ہونے والا ناظم آباد تھانے کا پولیس اہلکار 35 سالہ جہانزیب ناظم آباد نمبر 4 کا رہائشی تھا، 4 ماہ قبل اس کی شادی ہوئی تھی۔