سرجانی میں دلہن کے قتل کے الزام میں ساس اور دیور سمیت 3افراد گرفتار

ملزمہ کی نشاندہی پر اس کے بیٹے مظہر اور خاتون کے ساتھی عدنان کو گرفتار کر لیا.

ملزمہ کی نشاندہی پر اس کے بیٹے مظہر اور خاتون کے ساتھی عدنان کو گرفتار کر لیا. فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن پولیس نے نوبیاہتا دلہن کے قتل کے الزام میں اس کی ساس اور دیور سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ۔


گرفتار ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی طارق خالد نے 26 مئی کو اپنی نوبیاہتا بہو 25 سالہ عروج زوجہ طاہر کو قتل کرنے کے الزام میں عزیز النساء زوجہ حسین احمد کو نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب سے گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں ملزمہ کی نشاندہی پر اس کے بیٹے مظہر اور خاتون کے ساتھی عدنان کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ نے اپنے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بیٹے طاہر نے اس کی مرضی کے بغیر عروج سے 4 ماہ قبل شادی کر لی تھی۔
Load Next Story