شام میں داعش نے حکومت کے حمایتی 26 اہلکاروں کو ہلاک کردیا

داعش نے حمص کے علاقے مہر اور شار میں آئل اینڈ گیس کے مراکز پر حملے کئے،غیرملکی خبررساں ایجنسی


ویب ڈیسک December 08, 2016
داعش نے حمص کے علاقے مہر اور شار میں آئل اینڈ گیس کے مراکز پر حملے کئے،غیرملکی خبررساں ایجنسی۔ فوٹو:فائل

شام کے شہر حمص میں داعش نے کارروائی کرتے ہوئے حکومت کے حامی 26 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش نے حمص کے علاقے مہر اور شار میں آئل اینڈ گیس کے مراکز پر حملے کئے جس کے بعد حکومت کی حامی فورسز اور داعش کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جب کہ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق داعش نے 26 اہلکاروں کو قتل کردیا۔ شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ داعش نے حکومتی فورسز کے زیرکنٹرول 7 چیک پوائنٹس پر قبضہ کرلیا جب کہ علاقے میں داعش مضبوط پوزیشن میں دکھائی دیتی ہے۔

شام میں کام کرنے والی غیرملکی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ داعش کو فوری طور پر پیش قدمی سے نہ روکا گیا تو کئی علاقے حکومت کی دسترس سے جا سکتے ہیں، داعش کے شہر حمص کے صحرائی علاقوں پر بھی قبضہ ہے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر داعش کی جانب سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ حکومت کے زیر کنٹرول آئل فیلڈ پر حملے کئے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |