وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈ کراچی کی ملاقات شہر میں آپریشن جاری رکھنے پراتفاق

مضبوط حکمت عملی کے تحت کراچی میں دہشتگردوں كو شكست دینے میں كامیابی حاصل كی، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک December 08, 2016
مضبوط حکمت عملی کے تحت کراچی میں دہشتگردوں كو شكست دینے میں كامیابی حاصل كی، وزیراعلیٰ سندھ، فوٹو؛ پی پی آئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے كور كمانڈر كی حیثیت میں لیفٹننٹ جنرل نوید مختار كی ایپكس كمیٹی میں گرانقدر خدمات، سندھ حكومت كے ساتھ تعاون، اور سندھ پولیس كو جدید اسلحہ سے آراستہ كرنے اور انہیں فوجی تربیت دینے پر ان كا شكریہ ادا كیا۔ انہوں نے كہا كہ یہ ہمارا مشتركہ وزڈم، كاوشیں اور مضبوط حكمت عملی تھی كہ سندھ حكومت نے بھتہ خوروں اور كراچی میں مصروف عمل ٹارگٹ كلرز اور دہشتگردوں كو شكست دینے میں كامیابی حاصل كی۔

كوركمانڈر كراچی نے كہا كہ سندھ حكومت مراد علی شاہ كی فعال قیادت میں بہت اچھی كاركردگی كا مظاہرہ كررہی ہے، یہ بہت اچھا ہے كہ وزیراعلیٰ شہر كی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ایك پیچیدہ اور مستحكم كلین اپ آپریشن كی بدولت شہر میں امن امان كا قیام ممكن ہوا ہے اور اب اس امن امان كے ماحول كو پائیدار بنائیں گے۔

ملاقات میں دونوں شخصیات نے اس عزم كا اعادہ كیا كہ دہشت گردوں كے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن اور امن پر كسی قسم كا سمجھوتہ نہیں كیا جائے گا اور كرمنلز كے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں