لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر مسلح ملزمان کی ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ

اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جن کی فائرنگ سے اہلکار کی ٹانگ پر گولی لگی۔

اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جن کی فائرنگ سے اہلکار کی ٹانگ پر گولی لگی۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
لبرٹی چوک پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر ڈولفن فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران انہوں نے موٹرسائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے موٹرسائیکل نہ روکی جس کے بعد اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی ٹانگ پر گولی لگی۔

نمائندہ کے مطابق ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جب کہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔
Load Next Story