انجلینا جولی اوربریڈپٹ بچوں کی حوالگی کے معاہدے پرمتفق

لاس اینجلس کی عدالت نے بریڈ پٹ کی معاہدہ سیل کرنے کی درخواست رد کردی


Showbiz Reporter December 09, 2016
لاس اینجلس کی عدالت نے بریڈ پٹ کی معاہدہ سیل کرنے کی درخواست رد کردی فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ بچوں کی حوالگی سے متعلق ایک معاہدے پر متفق ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان گزشتہ ستمبر سے اپنے 6 بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کافی تنائو تھا تاہم عدالتی دستاویز کے مطابق جج نے کہا ہے کہ انجلینا جولی ہی بچوں کی واحد سرپرست ہوں گی۔ دوسری طرف لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت نے بریڈ پٹ کی بچوں کو تحویل میں لینے کی اپیل رد کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں