دورہ جنوبی افریقہ سری لنکن ٹیم میں وسیم اکرم سے تربیت یافتہ 4 پیسرزشامل

جنوبی افریقی ٹور میں آئی لینڈرز ٹیسٹ کے بعد پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلیں گے


AFP December 09, 2016
دورئہ جنوبی افریقہ: سری لنکن ٹیم میں وسیم اکرم سے تربیت یافتہ 4 پیسرزشامل فوٹو : اے ایف پی

MUMBAI: سری لنکا نے جنوبی افریقہ سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے نئے فاسٹ بولر ویکم سنجایا بندارا کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

ان سب کو پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار وسیم اکرم نے خصوصی طور پر جنوبی افریقی کنڈیشنزکے حوالے سے ٹریننگ کرائی ہے۔ انجریز کے باعث زمبابوے کے ٹور سے محروم ہونے والے کپتان انجیلو میتھیوز اور ان کے ڈپٹی دنیش چندیمل کی واپسی ہوئی۔ جنوبی افریقی ٹور میں آئی لینڈرز ٹیسٹ کے بعد پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلیں گے۔

اسکواڈ کپتان میتھیوز، چندیمل، ڈیموتھ کرونا رتنے، کوشل سلوا، کوشل پریرا، دھنن جایا سلوا، کوشل مینڈس، اپل تھارنگا، دشمانتھا چمیرا، سورنگا لکمل، لاہیرو کمارا، نوان پردیپ، ویکم سنجایا بندارا، رنگانا ہیراتھ اور دلروان پریرا پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں