لاہورسمیت پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج کئی شہروں میں حد نگاہ صفر

شدید دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کے لئے بند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر


ویب ڈیسک December 09, 2016
دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، ترجمان موٹر وے پولیس۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ کئی شہروں میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، قصور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔ شدید دھند کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے بعد حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے کو لاہور سے شیخوپورہ اور اسلام آباد جب کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سفر کرنا ہے تو جی ٹی روڈ کو استعمال کیا جائے اور فوگ لائٹس جلا کر کانوائے کی صورت میں سفر کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |