متحدہ دینی محاذکرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ کرے گیاورنگزیب فاروقی

کراچی اور گلگت سمیت ملک بھر میں اہلسنت کاقتل عام کیا گیا لیکن حکومت نے کسی قسم کا ایکشن نہ لیا, اورنگزیب فاروقی .


Staff Reporter/staff Reporter December 23, 2012
کراچی اور گلگت سمیت ملک بھر میں اہلسنت کاقتل عام کیا گیا لیکن حکومت نے کسی قسم کا ایکشن نہ لیا, اورنگزیب فاروقی . فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت حقوق کیلیے متحد ہونے کا وقت آگیا ہے، متحدہ دینی محاذ کرپشن، بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کے خاتمے کیلیے میدان میں اترے گی۔

مہنگائی، بدامنی اور دہشت گردی نے عوام کا جینا محال کردیا، ان خیالات کا اظہار اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے گلشن حدید جامع مسجد توحید میں بیداری اہلسنت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، انھوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا جس میں اہلسنت کی واضح اکثریتی آبادی ہے لیکن آج ملک میں اہلسنت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے،کراچی اور گلگت سمیت ملک بھر میں اہلسنت کاقتل عام کیا گیا لیکن حکومت نے کسی قسم کا ایکشن نہ لیا۔

انھوں نے کہاکہ ظلم کی انتہا یہاں تک پہنچ گئی کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے ہمارے شہداکے گھروں میں چھاپے مارے گئے،آج بھی قاری عبد الشکور سمیت ہمارے کئی کارکنان ایجنسیوں کی غیر قانونی حراست میں ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو صبر کی تلقین کی، سینکڑوں جنازے اٹھا کر بھی شہر کے امن وامان کو ہمیشہ تباہ ہونے سے بچایا لیکن اب صبر کے سارے پیمانے لبریز ہوچکے ہیں،11جنوری کو اہلسنت حقوق کیلے عوامی سمندر اسلام آبادلے کر جائیں گے اور اہلسنت کیساتھ ہونے والی زیادتی کا حکومت سے جواب لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں