وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بلیولائن ریپڈ بس منصوبے پر غور
لیو لائن ریپڈبس ٹرانسپورٹ منصوبہ سپر ہائی وے سے گرومندرتک تعمیر ہوگا، ترجمان وزیر اعلی
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بلیولائن ریپڈ بس منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت بلیولائن ریپڈبس منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اوردیگرمتعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق بلیولائن منصوبے پر15 ملین ڈالر خرچ ہوں گے اور بلیو لائن ریپڈبس ٹرانسپورٹ منصوبہ سپر ہائی وے سے گرومندرتک تعمیر ہوگا جو کہ بحریہ ٹاؤن بنانا چاہتا ہے.
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت سرکولرریلوے، سندھ میں ریلوے کے بنداسٹیشن کوفعال کرنے پربات چیت کی گئی۔