اپنے بچوں کو مرتا نہیں دیکھ سکتے قوم دہشت گردوں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو وزیر اعظم

ملک میں کوئی اکثریت اور اقلیت نہیں تمام پاکستانی ہیں،راجا پرویز اشرف


Numainda Express December 23, 2012
حکومت قائداعظم کے نظریے کے مطابق اقلیتوںکوانکے بنیادی حقوق فراہم کریگی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو مرتا نہیں دیکھ سکتے۔

قوم دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، انتہا پسندوں کو مشترک اقدار تباہ کرنیکی اجازت نہیں دیں گے ، ملک میں کوئی اکثریت اور اقلیت میں نہیں، تمام پاکستانی ہیں، سب کو ملکرملک کو خوشحال اور امن کا گہوارہ بنانے کیلیے کوششیں کرنا چاہیے،موجودہ جمہوری حکومت قائداعظم کے نظریے کے مطابق اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، وہ ہفتے کویہاں کرسمس کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پروزیراعظم نے شمع روشن کرکے کرسمس کی تقریب کا آغاز کیا۔ تقریب میں وفاقی وزرامنظوروٹو، ڈاکٹر پال بھٹی سمیت عیسائی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں آپ کی کرسمس کی تقریب میں شریک ہوں، میں حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری کومبارکباد دیتا ہوں۔ ہم سب کو مل کر پوری دنیاکوامن اور محبت کا پیغام دینا چاہیے،حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم اقدامات کیے،اقلیتی برادری ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہے۔

12

سینیٹ میں 4نشستیں مقرر کر کے اقلیتوں کو نمائندگی دی جائے گی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں اقلیتوں کے لیے ایک ایک نشست بڑھائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دیتا ہے،حضرت عیسیٰ ؑ نے تمام انسانیت کیلیے امن اورمحبت کا پیغام دیا، پیپلز پارٹی تمام افرادکو برابری کی نظرسے دیکھتی ہے۔فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا عوام کیساتھ ہے، مخالفین ہماری عوام سے محبت اور خدمات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، انتخابات میں کلین سویپ کرکے دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، فصلی بٹیرے چلے گئے ، اب واپس نہیں آئیں گے، جعلی ووٹوں کا دور گزر گیا۔

دیکھتے ہیں کوئی کیسے جعلی ووٹوں سے کامیاب ہوتا ہے، آئندہ دور میں بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت غریبوں کی امداد ایک ہزار سے بڑھا 10 ہزار کرینگے۔ یہاں سے شوکت عزیز نے بھی الیکشن لڑا تھا ، وہ فصلی بٹیرا تھا جو ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے اور اب کبھی واپس نہیں آئیگا۔ ثنا نیوز کے مطابق وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا کہ جب بھی جمہوری حکومت آتی ہے فصلی بٹیرے نکل آتے ہیں اور جب آمر آتے ہیں تو کونوں میں دبک جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں