الیکشن کمشنرپنجاب کے اضافی چارج پرتحفظات ہیں شرجیل میمن

یہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے،مخدوم احمدکے گورنربننے سے پنجاب میں پیپلزپارٹی مضبوط ہوگی


Staff Reporter December 23, 2012
جیالوں کاسائیکلوں پرلاڑکانہ جانا شہید بینظیر بھٹو سے ان کی محبت کا اظہار ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے ڈپٹی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کوسندھ کے الیکشن کمشنرکے عہدے کا اضافی چارج پنجاب کے الیکشن کمشنر کو دینے پر سخت تحفظات ہیں۔

یہ سندھ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، سندھ کے الیکشن کمشنر کو ہٹانے کے بعد اس عہدے پرنئے افسرکی تقرری کی جاتی، پنجاب کے الیکشن کمشنر کو اس عہدے کا اضافی چارج دینا غلط اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔وہ ہفتے کو بلاول ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پرانھوں نے لیاری سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کولاڑکانہ روانگی کیلیے رخصت کیا۔ یہ کارکنان سائیکلوں پر27دسمبرکوشہید بینظیربھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے لاڑکانہ روانہ ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری آج بھی بھٹو کا قلعہ ہے ۔

14

انھوں نے کہا کہ جیالوں کا سائیکلوں پر لاڑکانہ روانہ ہونا شہید بینظیربھٹو سے ان کی عقیدت اورمحبت کا اظہارظاہرکرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مخدوم احمد محمودکے گورنر پنجاب بننے سے نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکارہوگئے ہیں اور نواز شریف کے منفی پروپیگنڈے جلد دم توڑ جائینگے۔ مخدوم احمد محمود کے گورنر بننے سے پنجاب میں پیپلزپارٹی مضبوط ہو گی۔آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی جیالا ہوگا ۔ آئندہ انتخابات میںجو لوگ سنگل اکثریت سے حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ خواب غفلت میں ہیں۔ آئندہ بھی مفاہمتی پالیسی کے تحت اتحادی حکومت بنے گی۔ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، ڈنڈے اور طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ پیر پگارا ہمارے لیے قابل محترم ہیں، مسلم لیگ (ف) سمیت تمام اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |