کیو موبائل نوئر Z12 پرو سال کا بہترین اسمارٹ فون

موبائل میں فنگر پرنٹ سینسر، ڈی ٹی ایس سراؤنڈ ساؤنڈ، اسکرین فلیشنگ مکینزم کے ساتھ 8 میگا پکسل والا فرنٹ کیمرہ شامل ہیں۔


December 05, 2016
اس موبائل کی خصوصیات میں فنگر پرنٹ سینسر، ڈی ٹی ایس سراؤنڈ ساؤنڈ، اسکرین فلیشنگ مکینزم کے ساتھ 8 میگا پکسل والا فرنٹ کیمرہ شامل ہیں

یہ سال پاکستان میں اسمارٹ فونز کے حوالے سے بھرپور رہا اور کیو موبائل، جو پاکستان میں اسمارٹ فونز کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ ہے، اس میدان انتہائی باکفایت قیمتوں میں نت نئی اختراعات اور جدید ترین فیچرز والے اسمارٹ فونز پیش کرکے سب سے آگے رہا ہے۔

اس وقت جبکہ 2016 کا اختتام اور 2017 کا آغاز قریب ہیں، کیو موبائل نے اس سال کے بہترین اسمارٹ فون ''کیو موبائل نوئر Z12 پرو'' لانچ کردیا ہے جو ''نوئر سیریز'' کے بے حد پسندیدہ ''نوئر Z12'' کی شاندار کامیابی کے بعد اسی سلسلے میں ایک اور انتہائی خوبصورت اور پُرکشش اضافہ ہے۔



کیو موبائل Z12 پرو، جو 'دراز پی کے' (daraz.pk) پر دستیاب ہے، اپنے طاقتور 13 میگا پکسل والے پچھلے کیمرے، اسکرین کے ناقابل یقین سائز، انتہائی باکفایت قیمت میں زبردست ریم/ روم کو اپنے اندر ایک ساتھ سموئے ہوئے، ایک متناسب ڈیزائن والا اسمارٹ فون ہے جو بلاشبہ اس سال کا بہترین اسمارٹ فون کہلانے کا حقدار ہے! اس کی مزید خصوصیات میں فنگر پرنٹ سینسر، ڈی ٹی ایس سراؤنڈ ساؤنڈ، اسکرین فلیشنگ مکینزم کے ساتھ 8 میگا پکسل والا فرنٹ کیمرہ شامل ہیں جو سیلفی شائقین کی پسند سامنے رکھتے ہوئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔



صارفین کی بہترین خدمت ان دونوں اداروں کا طرہ امتیاز ہے: دراز، (daraz.pk) پاکستان میں ای کامرس کا نمبر 1 پلیٹ فارم ہے جبکہ کیوموبائل پاکستان میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کا نمبر 1 برانڈ ہے؛ اور یہ دونوں باہمی تعاون و اشتراک سے پاکستانی صارفین کےلئے انتہائی باکفایت اسمارٹ فونز پیش کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔

دراز (daraz.pk) کا اپنے صارفین سے ایک جگہ پر تمام شاپنگ کےلئے تمام کٹیگریز میں سب سے زیادہ ورائٹی پیش کرنے کا وعدہ ہے؛ جو بہترین سے بھی بڑھ کر ہے! 100 فیصد اصلی مصنوعات، 100,000 سے زیادہ مصنوعات کا مسلسل بڑھتا ہوا پورٹ فولیو اور پاکستان بھر میں تیز رفتار اور قابلِ بھروسہ ڈیلیوری نیٹ ورک کے ساتھ 'دراز' وہ صفِ اوّل کا ادارہ ہے جو اپنے صارفین کےلئے آسان رسائی اور ملک کے طول و عرض میں بہترین اور جدید ترین اسمارٹ فون پیش کررہا ہے۔



صارفین کی سہولت پر خصوصی توجہ کے ساتھ 'دراز' سادہ اور خدشات سے پاک خریداری، ادائیگی کے محفوظ آپشنز اور پریشانی کی بغیر واپسی کی پالیسی کی یقین دہانی کراتا ہے جس کی بدولت 'دراز پی کے' (daraz.pk) وہ نمبر1 پلیٹ فارم کا درجہ رکھتا ہے جہاں سے گھر بیٹھے انتہائی باسہولت انداز میں بہترین فون خریدے جاسکتے ہیں جو ان کے گھر تک پہنچائے جائیں گے۔



کیو موبائل نوئر Z12 پرو، نمایاں خصوصیات

  • آپریٹنگ سسٹم: اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو، امیگو او ایس کے ساتھ

  • نیٹ ورکس کی سہولت: 2 جی، 3 جی، 4 جی ایل ٹی ڈیوئل سم

  • ڈیزائن: 2.5 ڈی اسکرین، فنگرپرنٹ سینسر، ڈی ٹی ایس سراؤنڈ ساؤنڈ

  • ڈسپلے: 5.5 انچ، فل ایچ ڈی (1920x1080) ریزولیوشن اور گوریلا گلاس پروٹیکشن کے ساتھ

  • میموری: 3 جی بی ریم، انٹرنل: 32 جی بی

  • کارڈ سلاٹ: جی ہاں، 128 جی بی تک

  • کیمرا: پرائمری: 13 میگا پکسل ایف/2.0، 5 پی لینس کے ساتھ، ایچ ڈی آر؛ سیکنڈری: 8 میگا پکسل، ہائی سی آر آوی فلیش

  • کنکٹیویٹی: وائی فائی 802.11، وائی فائی ڈائریکٹ، ہاٹ اسپاٹ، بلیو ٹوتھ ورژن 4.0، جی پی ایس - اے جی پی ایس، یو ایس بی او ٹی جی

  • بیٹری: 3150 ایم اے ایچ

  • قیمت: 20,999 روپے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں