نوٹوں کی تبدیلی بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے راہول گاندھی

نوٹوں کی تبدیلی کے معاملے پر مودی پورے ملک میں بھاشن دے رہے ہیں لیکن اسمبلی میں آنے کو تیار نہیں، کانگریس رہنما

ایوان میں اس معاملے پر بات کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو، راہول گاندھی. فوٹو: فائل

لاہور:
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی تبدیلی بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے۔

نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ مودی سرکار نوٹوں کی تبدیلی کے معاملے پر ایوان میں مباحثہ کرے لیکن گزشتہ ایک ماہ سے ہمیں اس معاملے کو ایجنڈے پر ہی نہیں لایا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی پورے ملک میں بھاشن دیتے پھر رہے ہیں لیکن ایوان زیریں میں آنے کو تیار نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ایوان میں اس معاملے پر بات کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت میں کرنسی بحران سے عوام پریشان

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نوٹوں کی تبدیلی بھارت کی تاریخ میں سب سے بڑی کرپشن ہے، جب اس معاملے پر بات ہو گی تو ساری حقیقت قوم کے سامنے آ جائے گی کہ اس کے ذریعے کس کی مدد کی جا رہی ہے، کس کا نقصان ہو رہا ہے اور یہ سب کیوں کیا گیا ہے۔
Load Next Story