سینیٹ اعلیٰ عدلیہ میں دہری شہریت کے ججوں کی تفصیلات طلب

فرحت بابر کے سوال پر باقاعدہ درخواست، معلومات ملنے پر ایوان میں پیش کی جائینگی


Online December 23, 2012
دہری شہریت کے حامل افراد پر اعلیٰ عدلیہ کا جج بننے پر کوئی پابندی نہیں، وزارت قانون کا موقف فوٹو: فائل

اراکین سینیٹ کے استفسار پر وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں موجود دہری شہریت کے حامل ججوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے معلومات فراہم کرنے پر انھیں سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں موجود دہری شہریت رکھنے والے ججوں کے نام اور دیگر معلومات کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے۔ دہری شہریت کے حامل ججوں کے حوالے سے معلومات کیلیے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں سوال جمع کرایا تھا۔

16

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھاکہ اعلیٰ عدلیہ میں موجود دہری شہریت کے حامل ججوں کے نام اور دیگر معلومات سینیٹ میں پیش کی جائیں۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی کی سینیٹر صغریٰ امام کے ایک سوال کے جواب میں وزارت قانون واضح کر چکا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد پر اعلیٰ عدلیہ کے جج مقرر ہونے پر کوئی پابندی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں