پاناما کیس کی سماعت عمران خان کی چپل بھی جواب دے گئی
عمران خان کورٹ روم میں ننگے پیرکیس کی سماعت سنتے رہے اور واپسی پر عثمان ڈار نے انہیں اپنےجوتے دیئے
ISLAMABAD:
اردو میں چپل گھس جانا بڑا مقبول محاورہ ہے لیکن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تو پاناما کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ آتے ہوئے اپنی چپل تڑوا بیٹھے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پاناما کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تو کورٹ روم میں ان کی چپل ٹوٹ گئی، عمران خان کے ساتھ موجود ان کے گارڈ کے ہاتھ چپل باہربھجوائی گئی تاکہ اس کو مرمت کے لیے بھیجا جا سکے اورعمران خان خود کورٹ روم میں ننگے پیر کیس کی سماعت سنتے رہے۔
خیال یہ تھا کہ کیس کی سماعت ختم ہونے تک چپل مرمت ہوکر آجائے گی لیکن عدالت نے پاناما کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی، جس کے بعد کپتان کوسپریم کورٹ سے باہرجانا تھا چنانچہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کپتان کواپنا جوتا دیا اورخود سپریم کورٹ سے موزوں میں ہی اپنی گاڑی تک آئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x54sdda