طیارہ حادثہجہاز کے ملبے سے مسافروں کا سامان ملنے کا سلسلہ جاری
جائے حادثہ سے مسافروں کے 2 پرس، موبائل کور اور گھڑی ملی جسے پمز اسپتال انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔
طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کا سامان ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب جائے حادثہ سے مزید 2 مسافروں کا پرس، موبائل کور اور گھڑی ملی ہے جو اسپتال انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہے۔
چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 حویلیاں کے مقام پر گر کرتباہ ہوئی جس میں سوار تمام 47 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم حادثے کی وجوہات تو اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں جائے حادثہ سے جہاں شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں وہیں مسافروں کا ذاتی سامان بھی ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: طیارہ حادثہ؛ تحقیقاتی ٹیم نے باضابطہ تحقیقات کا آغازکردیا
جائے حادثہ سے طیارے میں سوار مزید 2 مسافروں کا کچھ سامان ملا ہے جن میں 2 پرس، موبائل کور اور ایک گھڑی شامل ہیں جسے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر احسان نے پمز انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 دسمبر کو حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے سے اس میں سوارمعروف نعت خواں جنید جمشید کا پرس اور وزیٹنگ کارڈ بھی ملا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x54stp5