مقبوضہ کشمیر پولیس پر پتھراؤ کے الزام میں 22 سالہ لڑکی گرفتار
لڑکی پر2010کے مظاہرے میں پولیس پر پتھراؤ کرنے اور اقدام قتل میں ملوث ہونیکا الزام ہے.
KARACHI:
پولیس نے پتھراؤ کے الزام میں ایک لڑکی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کیس رجسٹر کرلیا۔
مذکورہ لڑکی پر الزام ہے کہ وہ 2010کے مظاہرے میں پولیس پر پتھراؤ کرنے میں ملوث تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام ایک پولیس پارٹی نے بٹنگو کھنہ بل میں غلام احمد خان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی 22سالہ بیٹی زاہدہ اختر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس پر الزام لگایا ہے کہ وہ اقدام قتل میں بھی ملوث رہی ہے۔
پولیس نے زاہدہ کے خلاف کیس نمبر355/2010زیر دفعات148,149 RPCاور 3/4 عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا درج کر لیا ہے۔ زاہدہ کو پولیس تھانہ صدر میں رکھا گیا ہے۔ زاہدہ کی گرفتاری سے متعلق ایس ایچ او صدر تھانہ اشفاق احمد سے جب رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں کوئی علم نہیںکیونکہ وہ رخصت پر چلے گئے ہیں۔