’’سیاست نہیں ریاست بچائو‘‘ طاہرالقادری آج لائحہ عمل دینگے

مینارپاکستان پر تحریک منہاج القرآن کے قافلوں کی آمد جاری رہی

سیکیورٹی کے سخت انتظامات،ایک ہزارپولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور:
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری گذشتہ روزلاہور پہنچ گئے۔

وہ آج مینار پاکستان گراونڈ میں اپنے نعرے'' سیاست نہیں ریاست بچائو'' کے حوالے سے خطاب کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، تقریب آج صبح دس بجے منعقد ہوگی جس میں لاکھوں افراد ان کا والہانہ استقبال کرینگے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی ماڈل ٹائون اپنی رہائش گاہ نمازظہرکے وقت آمد متوقع ہے، جس کیلیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں، دوسری طرف تحریک منہاج القرآن نے بھی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، اور ملک سے قافلے مینارپاکستان پہنچ رہے ہیں ۔


تحریک کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال اور انکے خطاب جس میں وہ قومی ایجنڈے کا اعلان کریںگے اور آج ملکی مسائل کا عملی حل دیںگے ، انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ افراد ہفتہ کی رات ہی مینار پاکستان پہنچ گئے ، انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کیلئے 10ہزار نوجوان تعینات کئے گئے ہیں۔ ہمارے سپیشل رپورٹر کیمطابق ڈی آئی جی آپریشن رائے محمد طاہر کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کے جلسہ کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، گذشتہ روز پولیس افسران واہلکاروںنے سکیورٹی ریہرسل کی۔



پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے ا نتظامات کے لیے جلسے میں 2 اے پی سی گاڑیاں جوکہ ایک اسٹیج کے پیچھے اور ایک مین گیٹ نمبر ایک پر کھڑی ہوگی، 3ڈویژنل ایس پیز جن میں ایس پی ماڈل ٹائون ملک اویس، ایس پی اقبال ٹاون امتیاز سرور اور ایس پی سٹی ڈویژن ملتان خان موجود ہونگے، 13ڈی ایس پیز، 30ایس ایچ اوز، 96سب انسپکٹر واے ایس آئیز، 1ہزار سے زائد پولیس اہلکار،30لیڈیز کانسٹیبلان موجود ہونگے، 4 واک تھرو گیٹ مردوں اور 4واک تھرو گیٹ لیڈیز کیلئے لگائے جائینگے ، 20گھڑ سوار مسلح اہلکار اسٹیج کے ارد گرد، ایلیٹ فورس کے 10مسلح جوان اور ایک ایلیٹ فورس انچارج انسپکٹر سٹیج پر ڈیوٹی دینگے۔
Load Next Story