ججزتقرری کیس میں سپریم کورٹ کافیصلہ ایوان صدرکوارسال

صدرکوجسٹس شوکت کومستقل اورجسٹس نورالحق کی مدت ملازمت میں توسیع کاحکم


Ghulam Nabi Yousufzai December 23, 2012
فیصلے کی نقول وزارت قانون،اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کوبھی ارسال

اسلام آباد ہائیکورٹ کے2ججزکی تقرری کے بارے میں سپریم کورٹ کافیصلہ ایوان صدرکوبھیج دیاگیاہے۔

فیصلے میں کہاگیاہے صدرمملکت جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو مستقل کرنے اور جسٹس نورالحق قریشی کی مدت میں6ماہ کی تو سیع کانوٹفکیشن جاری کردیں ۔ایکسپریس کومستندذرائع سے معلوم ہواہے کہ رجسٹرارآفس کے سول برانچ نے اسلام آبادہائیکورٹ کے2 ججزکی تقرری کے بارے میں 5رکنی بینچ کا فیصلہ با ضابطہ طور پر ایوان صدر کو ارسال کر دیا،جس میں سپریم کورٹ نے دونوں ججوں کو20نومبر 2012سے بحال کرکے صدرمملکت کو ان ججزکانو ٹفکیشن جاری کر نے کاحکم دیاہے۔

03

فیصلے کی مصدقہ نقول وزارت قانون،اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کوبھی ارسال کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے5رکنی بینچ نے جمعے کو ندیم احمد ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کو منظور کر کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی اور جسٹس نورالحق قریشی کا نوٹفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |