خوابوں کی تعبیر
جانیے اپنے خوابوں کی درست تعبیر۔۔۔
میٹھے آڑو کھانا
زہرہ بیگم، ملتان
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے شوہر دفتر سے واپسی پر کچھ چیزیں لے کر آتے ہیں اور جلدی سے ریفریجریٹر میں رکھ دیتے ہیں۔ پھر وہ کپڑے بدل کر کھانے کی میز پر آتے ہیں۔ ہم سب میاں بیوی اور بچے میز کے گرد بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ تو پھر میرے شوہر بتاتے ہیں کہ میں آپ کے لئے آڑو لایا ہوں اور وہ ریفریجریٹر میں رکھ آیا ہوں۔ میں جلدی سے دو آڑو نکال کر میز کے اوپر رکھ دیتی ہوں اور پھر چھری سے ان کو کاٹ کر سب کے سامنے رکھ دیتی ہوں۔ آڑو بڑے میٹھے ہوتے ہیں اور مزیدار بھی۔ میرے بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔ آپ کو مال اور نعمت سے نوازا جائے گا۔ آپ کے ہاں اللہ تعالیٰ ایک نیک فرزند عطا فرمائیں گے جس سے آپ کے خاندان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا۔ کاروبار میں برکت ہو گی۔ آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد بھی کیا کریں۔
روشن آنکھیں
حاجی غلام سرور، فیصل آباد
خواب: میں نے دیکھا کہ میں بزرگوں کے مزار پر ہوتا ہوں اور وہاں پر محفل میلاد ہو رہی ہوتی ہے۔ اور خاص طور پر ذکر مبارک ہو رہا ہوتا ہے جس کو سن کر میری آنکھیں پر نم ہو جاتی ہیں۔ پھر میں اپنے آپ کو اپنے کمرے میں دیکھتا ہوں اور اس کے بعد جا کر شیشہ دیکھتا ہوں تو میری آنکھیں بہت زیادہ روشن ٰنظر آتی ہیں جو میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو میری آنکھوں سے آنسوؤں کا بہہ جانا پسند آتا ہے اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کو کسی بزرگ سے روحانی فیض ملے گا۔ آپ متقی اور پرہیز گار ہوں گے۔ آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ آپ کو اپنے حلقہ احباب میں عزت اور توقیر ملے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
بچھو دیکھنا
جاوید احمد، راولپنڈی
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں زمین پر بیٹھا ہوا ہوتا ہوں۔ نہ جانے کمرے میں ایک بچھو کہاں سے آ جاتا ہے۔ میں اس بچھو کو دیکھ کر مارنے کیلئے کوئی چیز ڈھونڈتا ہوں تو مجھے اپنے کمرے میں کوئی چیز نہیں ملتی پھر میں باہر سے ایک ڈنڈا اٹھا کر لاتا ہوں تو مجھے بچھو نظرنہیں آتا۔ وہ بچھو نہ جانے کہاں غائب ہو جاتا ہے اور تلاش کے باوجود نہیں ملتا۔ میں اس پریشانی میں کھڑا ہو جاتا ہوں۔ پھر میری آنکھیں کھل جاتی ہیں۔
تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی شخص اچانک دشمن بن جائے گا جو آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ آپ کی طبیعت میں رنج و ملال بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ آپ کے ذہن کے اوپر ایک خوف اور پریشانی آ سکتی ہے جس سے آپ کو صدمہ اور تکلیف بھی اٹھانی پڑے گی۔ آپ کے کاروبار میں کوئی بندش یا رکاوٹ بھی پیدا ہو سکتی ہے جس سے آپ کے مال اور وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار بھی کیا کریں۔
اپنی ناک لمبی دیکھنا
عائشہ جبین، اسلام آباد
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں صبح سویرے اٹھتی ہوں اور پھر واش روم میں جاتی ہوں۔ جونہی میری نظر واش روم کے شیشہ پر پڑتی ہے تو جب میں اپنا چہرہ شیشہ میں دیکھتی ہوں تو حیران رہ جاتی ہوں کہ میری ناک بہت زیادہ لمبی نظر آتی ہے۔ میں پریشان ہو جاتی ہوں کہ کل رات میں جب سوئی تھی تو ناک بالکل نارمل تھی اب یہ کیسے اتنی لمبی ہوگئی ہے۔ اسی پریشانی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کی مہربانی سے آپ کی صحت میں برکت ہوگی اور آپ کی عمر بھی دراز ہوگی۔ آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا جس سے آپ کے مال اور وسال میں بھی بہتری آئے گی۔ آپ کے گھر میں آرام اور سکون ہوگا۔ آپ نمازپنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد بھی جاری رکھیں۔ رات کو سونے سے پہلے نبی کریمؐ کی سیرت پاک کا مطالعہ ضرور کیا کریں۔
اپنے ہاتھوں پر مہندی لگانا
نسیم زہرہ ، ملتان
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوتی ہوں۔ وہاں پر میری امی اور چھوٹی بہن بھی بیٹھی ہوئی ہوتی ہے ۔ میری چھوٹی بہن ایک عدد کون مہندی لے کر آتی ہے اور پھر میرے ہاتھ کے اوپر مہندی لگانا شروع کردیتی ہے۔ وہ میرے دونوں ہاتھوں پر کچھ نقش و نگار بھی بنادیتی ہیں۔ وہ نقش و نگار میرے ہاتھوں پر بڑے خوبصورت لگتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوتی ہوں ۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے زندگی آرام اور راحت سے بسر ہوگی۔ گھر میں سکون ہوگا۔ آپ کے کاروبار میں برکت ہوگی اور مال و دولت بھی ملے گی۔ آپ کے وسائل اور مال میں بھی بہتری آئے گی اور بچوں کی طرف سے زیادہ پیار ملے گا۔ آپ نمازپنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد بھی کیا کریں اور کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں۔
مسجد میں مسواک کرنا
جاویداحمدقادری، لاہور
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے محلہ کی مسجد میں ہوتا ہوں اور میں نے ظہر کی نماز ادا کرنا ہوتی ہے۔ میں مسجد کے وضوخانے میں جاتا ہوں اور وضو کرنے سے پہلے اپنی جیب میں سے ایک عدد مسواک نکالتا ہوں۔ پھر اس سے کچھ دیر تک اپنے منہ کو صاف کرنے کے بعد میں وضو کرتا ہوں اور نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد کے صحن میں چلا جاتا ہوں تو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہوگا۔ آپ کو اپنے حلقہ احباب میں عزت اور بزرگی ملے گی۔ آپ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے آپ کے مال اور وسائل دونوں میں بہتری آئے گی۔ آپ اپنے مال سے خیرات بھی کریں گے۔ آپ نمازپنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد بھی جاری رکھیں، کچھ اللہ کی راہ میں خیرات کریں۔
بھیڑ یا بکری پالنا
منورعالم ، عارفوالا
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوست کے ساتھ اس کے فارم پر جاتا ہوں۔ اس کے فارم میں بھیڑیں اور بکریاں ہوتی ہیں اور وہ ان کا کاروبار کرتا ہے۔ میں اس سے ہر قسم کی معلومات لیتا ہوں۔ پھر میں نے دیکھا کہ میں نے اپنے کھیت میں بھیڑ بکریوں کا ایک فارم بنایا ہوتا ہے اور اس فارم میں کافی تعداد میں بھیڑیں اور بکریاں ہوتی ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھاخواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ مالدار اور صاحب ثروت ہوں گے۔ گھر میں خوشحالی اور ترقی ہوگی۔ آپ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا اور رزق حلال میں بھی بہتری آئے گی جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بہتری آئے گی۔ آپ کی عزت اور وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔ آپ نمازپنجگانہ ادا کیا کریں۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کریں اور کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں۔
گھرکی بنیاد رکھنا
رشیدہ مختار، لاہور
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ اپنے پلاٹ پر ہوتا ہوں اور وہاں پر اپنے گھر کی بنیاد رکھ رہا ہوتا ہوں۔ سب سے پہلے میں اپنی والدہ کو ایک اینٹ پکڑا کر بنیاد میں رکھتا ہوں۔ اس کے بعد کافی تعداد میں اینٹیں اٹھا کر بنیاد میں رکھتا ہوں۔ مزدور اور راج بڑے خوش ہوتے ہیں اور میری والدہ ان کو مٹھائی کھلا رہی ہوتی ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے امن اور خوشحالی حاصل ہوگی۔ دشمنوں سے نجات ملے گی۔ خیروبرکت کا سبب بن جائے گا۔ کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ مال، عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا۔ گھر میں آرام اور سکون ملے گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاشکوریاعزیز کا ورد بھی جاری رکھیں۔
امرود کھانا
سمیہ بی بی ،گجرات
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوتی ہوں اور بچوں کو کھانا کھلا رہی ہوتی ہوں۔ میز پر امرود رکھے ہوتے ہیں جو کافی تعداد میں ہوتے ہیں اور تازہ ہوتے ہیں۔ میں بچوں کو امرود دیتی ہوں اور پھر خود کو بھی امرود کھلاتی ہوں۔ امرود بڑے خوبصورت ہوتے ہیں اور خوش ذائقہ بھی۔ بچے امرود کھا کر خوش ہوتے ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے رزق حلال میں اضافہ ہوگا اور خوشی نصیب ہوگی۔ گھر میں آرام اور سکون ہوگا۔ آپ کے کاوربار میں بھی برکت ہوگی اور جس سی آپ کے مال اور وسائل میں بہتری آئے گی۔ مال اور زر کی ریل پیل ہوگی۔ آپ نمازپنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کریں اور رات کو سونے سے پہلے نبی کریمؐ کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا کریں۔
آنکھیں روشن دیکھنا
وجاہت علی، ڈیرہ اسماعیل خان
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے بزرگوں کے مزار پر ہوتا ہوں۔ وہاں پر نبیٔ کریم ﷺ کا ذکر ہو رہا ہوتا ہے۔ میں وہ ذکر بڑے غور سے سنتا ہوں تو میری آنکھیں پُرنم ہو جاتی ہیں۔ پھر میں خواب میں اپنے کمرے میں ہوتا ہوں اور واش روم میں جاتا ہوں۔ وہاں جا کر جب میں شیشہ میں اپنی شکل دیکھتا ہوں تو میری دونوں آنکھیں بہت زیادہ روشن اور بڑی نظر آتی ہیں۔ میں کافی دیر تک اپنی آنکھوں کو دیکھتا ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کسی روحانی بزرگ سے آپ کی ملاقات ہوگی۔ پھر اس سے روحانی فیض بھی ملے گا۔ آپ متقی اور پرہیزگار ہوں گے، آپ کے رزقِ حلال میں برکت ہوگی اور کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے آپ کے مال اور وسائل دونوں میں بہتری آئے گی۔ گھر میں آرام اور سکون ہوگا۔ آپ کی اپنے حلقۂ احباب میں عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ''یاحی یاقیوم'' کا ورد بھی کیا کریں۔
چاند گود میں دیکھنا
زویا امین، سرگودھا
خواب: کچھ دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پر چارپائی پر لیٹی ہوئی ہوں، رات کا وقت ہوتا ہے اور جب میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو وہاں پر بے شمار ستارے ہوتے ہیں اور چاند بھی خوب چمک رہا ہوتا ہے۔ پھر میں نے محسوس کیا کہ چاند آسمان سے اُتر کر میری گود میں آ گیا ہے اور تمام چھت پر روشنی ہو جاتی ہے۔ میں چاند کو گود میں دیکھ کر خوش ہو جاتی ہوں تو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے گھر ایک فرزند پیدا ہوگا جو سعادت مند ہوگا اور آپ کے خاندان کے لئے عزت اور توقیر کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ گھر میں آرام اور سکون ملے گا۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریںا ور کثرت سے ''یاشکور یاعزیز'' کا ورد بھی کیا کریں اور کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خیرات کریں۔
خوبصورت چادر خریدنا
روحی بانو، کوئٹہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے بازار میں کچھ سامان خریدنے کے لئے گئی ہوئی ہوتی ہوں، میرے ساتھ میری امی بھی ہوتی ہیں پھر ہم کپڑے کے بازار میں کچھ کپڑے خریدنے کے لئے جاتے ہیں۔ وہاں دُکان پر ایک خوب صورت چادر پڑی ہوئی ہوتی ہے۔ میں اس چادر کو بڑے غور سے دیکھتی ہوں تو مجھے وہ چادر پسند آ جاتی ہے۔ میں اپنی امی کے پرس سے رقم نکال کر دُکان دار کو دیتی ہوں تو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کی شادی جلد ہو جائے گی۔ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو گھر میں آرام اور سکون نصیب ہوگا۔ اولاد فرماں بردار اور محبت کرنے والی ہوگی۔ آپ کے شوہر بھی آپ سے محبت کریں گے، کاروبار میں برکت ہوگی اور آپ کے دیگر وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ''یاحی یاقیوم'' کا ورد بھی کیا کریں۔
چلم میں آگ بھرنا
تافی بخش، راولپنڈی
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے کھیتوں پر ہوتا ہوں اور وہاں پر اپنے ڈیرے میں بیٹھا ہوا ہوتا ہوں کہ میرا ملازم میرا حقہ لے کر آتا ہے۔ میں اس حقے کے دوچار کش لیتا ہوں اور جب میں چلم پر ہاتھ رکھتا ہوں تو وہ بجھی ہوتی ہے۔ میں باہر جا کر گوبر کے اپلوں کو آگ لگاتا ہوں اور چلم میں ان اپلوں کی آگ کو بھرتا ہوں اور واپس آ کر حقہ پینا شروع کر دیتا ہوں تو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے آپ کی عزت اور مرتبہ میں کمی واقع ہو سکتی ہے، آپ کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوگی، کاروبار میں بھی بندش یا کمی پیدا ہو سکتی ہے جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی کمی آ سکتی ہے۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار بھی کیا کریں۔ کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے ماش، کالے چنے یا کالا کپڑا صدقہ کے طور پر کسی کو دے دیں۔
چھت پر چڑھنا
مظہر اورنگ، کراچی
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر کی پہلی منزل میں اپنے کمرے میں ہوتا ہوں ۔ پھر کچھ سامان لینے کے لئے مجھے آخری منزل یعنی چھت کے اوپر جانا پڑتا ہے۔ میں سیڑھی لگا کر چھت پر جاتا ہوں اور پھر وہاں سے سامان لے کر دوبارہ سیڑھی کے ذریعے واپس آتا ہوں تو چھت پر کھڑے ہو کر دوسری جگہ کا مشاہدہ کرتا ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہوگا۔ آپ کو بزرگی ملے گی، دولت مند لوگوں میں شمار ہو گا، اپنے خاندان یا قبیلے میں سرداری مل سکتی ہے، کسی بزرگ سے روحانی فیض بھی حاصل ہو سکتا ہے۔ کاروبار میں برکت ہوگی اور آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ''یاحی یاقیوم'' کا ورد بھی کیا کریں۔
خط لکھنا
مکرمی خان، سوات
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں شہر سے اپنے گاؤں جاتا ہوں۔ وہاں پر اپنے چچا کے گھر ٹھہرتا ہوں۔ میرے چچا مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ پھر میرے چچا کا ہمسایہ آ جاتا ہے اور وہ مجھ سے ایک خط لکھوانا چاہتا ہے۔ میرا چچا مجھے کہتا ہے کہ اس کا خط لکھ دو۔ میں اس کا خط لکھنا شروع کرتا ہوں تو میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے غم و غصہ کی کیفیت سے نجات ملے گی۔ دوستی اور ایک دوسرے سے پیار میں اضافہ ہوگا۔ رنج اور پریشانی دُور ہوگی۔ کاروبار میں برکت ملے گی اور اضافہ ہوگا جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ''یاحی یاقیوم'' کا ورد بھی جاری رکھیں۔
باغ میں آڑو کے درخت دیکھنا
بلال احمد، اوکاڑہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک باغ میں جاتا ہوں، باغ کا مالک بھی ہمارا دوست ہوتا ہے۔ وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ پھر وہ باغ کی سیر کروانے کیلئے ہم کو اپنے باغ میں لے کر جاتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں آڑو کے درخت کے پاس ہوتا ہوں۔ آڑو کے پودے بڑے خوش رنگ اور خوب صورت ہوتے ہیں، کچھ پودے درخت بن چکے ہوتے ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے مال اور دولت ملنے کا امکان ہے۔ رزقِ حلال میں اضافہ ہوگا، کاروبار میں بہتری آئے گی اور اضافہ ہوگا جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ گھر میں آرام اور سکون ملے گا۔ اولاد میں اضافہ ہوگا۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ''یاحی یاقیوم'' کا ورد بھی کریں۔
اونٹ ذبح کرنا
مصطفی خان، ساہیوال
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوتا ہوں، میرا ایک ملازم ایک اونٹ لے کر آتا ہے اور مجھے کہتا ہے کہ حاجی صاحب اب اس اونٹ کو آپ ذبح کر دیں۔ میں جلدی سے چھری لاتا ہوں اور چند دوستوں سے مل کر اس اونٹ کو ذبح کر رہا ہوتا ہوں۔ اونٹ بہت بڑا اور کافی صحت مند ہوتا ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوئی کارِخیر سرانجام پائے گا۔ آپ کے درجات میں بہتری آئے گی۔ حج یا عمرہ کی سعادت نصیب ہوگی۔ کاروبار میں برکت ہوگی جس سے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ عزیزوں اور احباب میں عزت اور توقیر ہوگی۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ''یاحی یاقیوم'' کا ورد کیا کریں۔
گھوڑے کی سواری کرنا
نعیم احمد، ساہیوال
خواب میں نے دیکھا کہ میں اپنے ملازم کے ساتھ اپنے کھیتوں میں ہوتا ہوں تو میرا دوسرا ملازم مجھے آکر بتاتا ہے کہ آپ کے دوست قاسم صاحب ایک نیا گھوڑا لائے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اس کو ذرا چیک کریں۔ میں گھوڑے کی لگام پکڑ کر ایک دم اس کے اوپر سوار ہو جاتا ہوں اور اس کو اپنے کھیتوں کے اردگرد ایک دوبار دوڑاتا ہو ں۔ پھر نیچے اتر جاتا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہوگا۔ رزق میں فراوانی ہوگی۔ دولت بھی حاصل ہوگی۔ آپ کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ گھر میں آرام اور سکون ہوگا۔ آپ نماز پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔
کنواں چلتے دیکھنا
چودھری ظہیر احمد، ساہیوال
خواب: میں نے خواب میں یکھا کہ میں اپنے شہر سے گاؤں کی طرف جاتا ہوں۔ ہمارے گاؤں کے شروع میں ایک کنواں آتا ہے جو ہمیشہ چل رہا ہوتا ہے۔ اور اس کا پانی کھیتوں کو سیراب کر رہا ہوتا ہے۔ اس کنویں کا پانی صاف اور شفاف ہوتا ہے۔ میں ہمیشہ اس کنویں کا پانی پی کر اپنے گاؤں جاتا ہوں۔ اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کو کوئی کامیابی ملے گی۔ کوئی خوشخبری ملے گی۔ آپ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔ گھر میں آرام اور سکون رہے گا۔ آپ نماز پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔