تشددکیسشہبازشریف کے داماد کیخلاف مدعی نے بیان بدل دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے دامادعلی عمران اورایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے تشددنہیںکیا،مدعی عمر

وزیراعلیٰ پنجاب کے دامادعلی عمران اورایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے تشددنہیںکیا،مدعی عمر فوٹو: ایکسپریس

بیکری تشددکیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے داماداورایلیٹ فورس کے اہلکاروںکیخلاف مدعی نے اپنابیان بدل لیا۔

علی عمران سمیت کسی ایلیٹ پولیس اہلکارنے تشدد نہیں کیا۔ہفتے کوکینٹ کچہری لاہور میں بیکری ملازمین پرتشدد کیس کی سماعت شروع ہو ئی توعدالت کے روبرووزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے دامادعلی عمران پیش ہوئے جبکہ مقدمے کے مدعی عمراوربیکری ملازم عرفان نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا۔




مدعی عمراوربیکری ملازم عرفان نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے دامادعلی عمران اورایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ان پرتشددنہیںکیا،ا نہیں نامعلوم افرادنے تشددکانشانہ بنایاتھا،عدالت اگرعلی عمران کوبری کردے توانہیںکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ عدالت نے کیس کی مزیدسماعت9جنوری تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story