افغان فورسزکی قابلیت بہتر ہو رہی ہے ڈیوڈ کیمرون

صوبہ ہلمند میں ڈیوڈ کیمرون کی برطانوی فوجیوں سے ملاقات، کرسمس کی پیشگی مبارکباد.


News Agencies/AFP December 23, 2012
صوبہ ہلمند میں ڈیوڈ کیمرون کی برطانوی فوجیوں سے ملاقات، کرسمس کی پیشگی مبارکباد۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے گزشتہ روز افغانستان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں تعینات برطانوی فوجیوں سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کا یہ دورہ کرسمس سے قبل ہوا جس میں انھوں نے برطانوی فوجیوں کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی۔ صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجی اڈے پراخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ افغانستان میں تعینات برطانوی افواج اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہی ہیں۔

12

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس افغانستان سے 5200 برطانوی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ امید ہے کہ برطانوی افواج کے انخلاء سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ افغان فورسز کی قابلیت بہتر ہو رہی ہے، افغان شہری انخلا سے خوش ہونگے، ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر کرسمس گانا گایا۔ فوجیوں کے ساتھ کھانا کھایا اور ٹیبل فٹبال بھی کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں