آئندہ عام انتخابات میں متحدہ پاکستان پہلے سے زیادہ ووٹ لے گی فاروق ستار
آئندہ عام انتخابات میں سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوایم پاکستان سے ہوگا، یوم شہدا کی تقریب سے خطاب
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ آئندہ عام انتخابات متحدہ پاکستان پہلے سے زیادہ ووٹ لے گی اور سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوایم سے ہوگا۔
کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے تحت یوم شہدا منایا گیا جس کی تقریب پی آئی بی کالونی میں واقع متحدہ کے عارضی دفتر میں ہوئی جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں متحدہ پہلے سے زیادہ ووٹ لے گی اور سندھ میں متحدہ کا پہلا وزیراعلیٰ بنے گا۔ انہوں نے ایم کیوایم کی تقسیم کی باتوں کو دیوانے کا خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ نادان دوست ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی باتیں کررہے ہیں لیکن مہاجروں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو پسماندہ کرکے اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے 25 دسمبر کو کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x54u01z_farooq-sattar_news