دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں میڈیا تعاون کرےکائرہ
گورنرتبدیلی روٹین میٹرہے ،دھاندلی قراردیناحیران کن ہے،گفتگو،بشیربلور کے قتل کی مذمت
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں میڈیا کا ساتھ بہت ضروری ہے جہاں آپریشن کی ضرورت ہوگی وہاں کیاجائے گا۔
اپوزیشن لیڈرکی طرف سے گورنرکی تبدیلی کوالیکشن دھاندلی کا آغاز قراردینا حیران کن سوال ہے گورنر کی تبدیلی روٹین میٹرہے ۔انھوں نے ڈیرہ کائرہ پروفود اور میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ حالیہ الیکشن سے ساری جماعتیں سراپا احتجاج ہیںجس میں واضح دھاندلی کی گئی اوراس کے ثبوت الیکشن کمیشن کودیے گئے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرچوہدری نثار کو ایجنسیوں کے سہارے الیکشن لڑنے کی عادت ہے نوازشریف کا بیان کہ چھتری کے بغیرسیاسی حکومت کا پانچ سال پورے کرناخوش آئند بات ہے قابل تعریف ہے مفاہمتی پالیسی جاری رہے گی۔گورنرکاانتظامیہ میںکوئی رول نہیں الیکشن کمیشن نے الیکشن کرانا ہے چیف الیکشن کمشنرکاتقرر اپوزیشن لیڈرکی مرضی سے ہواہے۔دریں اثناانھوں نے بشیربلورکے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلورخاندان سے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں بشیراحمد بلور ایک بہادر انسان تھے انھوں نے اصول کی خاطر جان کا نذرانہ دیا۔