پولیو ٹیموں پر حملوں کیخلاف مظاہرے وزیراعظم سیکریٹریٹ پر دھرنا

لیڈی ہیلتھ ورکرزکی وزیراعظم سیکریٹریٹ کے اندرگھسنے کی کوشش،مذاکرات کی پیشکش ٹھکرادی،مظاہرین


News Agencies/Numaindgan Express December 23, 2012
ورکرزپرحملہ ذاتی دشمنی نہیں،تحقیقاتی رپورٹ،سنی تحریک کی تحفظ کیلیے کارکن دینے کی پیشکش،مہم کے حق میںمزیدفتوے جاری کرانیکااعلان. فوٹو: فائل

ملک میں پولیو ٹیموں پر دہشت گردانہ حملوںکے خلاف ہفتے کولیڈی ہیلتھ ورکرزویلفیئرایسوسی ایشن نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس کے بعد مظاہرین پارلیمنٹ ہائوس کی طرف چل پڑے اورسپریم کورٹ کے باہرمظاہرے کے بعدوزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنادیااوراندرداخل ہونے کی بھی کوشش کی،لیڈی ہیلتھ ورکرز ''پولیو رضاکارخواتین کے قاتلوںکوفوری گرفتارکرو''کے نعرے لگارہی تھیں۔مظاہرے کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز اورپولیس کے درمیان تکراربھی ہوئی اورمطالبہ کیاکہ پولیوہیلتھ ورکرزکے قاتلوںکوفوری گرفتارکر کے انصاف کے کٹہرے میںلایاجائے اورحکومت انکی ملازمت مستقل کرنے کیلیے اقدامات کرے۔

16

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پی پی کی سینیٹر روبینہ خالدنے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی مگران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خودآکر ان سے بات کریں۔قبل ازیں پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب میںلیڈی ہیلتھ ورکرزویلفئیرایسوسی ایشن کی چیئرپرسن بشری آرائیں اور جنرل سیکریٹری امتیازعلی نے کہاکہ جب تک پولیوورکرزکے قاتلوںکوگرفتارکرکے عبرتناک سزانہیںدی جاتی اس وقت تک ہم بچوںکوقطرے نہیںپلائیں گے اورمہم کامکمل بائیکاٹ کیاجائے گا۔ادھرپشاورمیںپولیوٹیم پرحملے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی،رپورٹ کے مطابق پولیومہم کے دوران جاں بحق ہونے والے افرادکی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی بلکہ پولیواسٹاف ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں