چین میں پرتعیش فوجی دعوتوں پر پابندی لگادی گئی

دورے پر جانے والے افسران کولگژری ہوٹل اور مہنگی گاڑیاں استعمال کرنیکی اجازت نہیں ہوگی


News Agencies December 23, 2012
پر تعیش طور طریقے جاری رکھے گئے تو ملک میں بدامنی پھیلے گی، صدر جی پنگ فوٹو: فائل

لاہور: چین کے نو منتخب صدر شی جن پنگ نے حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر پرتعیش طور طریقے جاری رکھے گئے تو ملک میں بدامنی پھیلے گی۔

چینی حکومت نے سرکاری خرچ پر اعلیٰ فوجی افسران کے لیے پر تعیش دعوتوں کے اہتمام پر پابندی لگا دی ہے۔ سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ یہ اقدام ملک میں پر تعیش اندازِ زندگی اور بڑھتی ہوئی بدعنوانی ختم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔اس حکم نامے کے بعد ایسا ہی ایک حکم نامہ سویلین حکام کے لیے بھی جاری کیا جارہا ہے۔

18

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی اعلیٰ فوجی اور سول حکام پر مشتمل کمیٹی نے آٹھ ایسے نکات اٹھائے جن کے ضمن میں افسران کو اپنے طور طریقے بدلنے ہوں گے۔اس کے علاوہ فوج نے بھی خوش آمدی بینروں، سرخ قالینوں اور پھولوں کی آرائش اور تحفے تحائف کے لین دین پر بھی پابندی لگا دی ہے۔اب معائنے کی غرض سے دورے پر جانے والے افسران کو پرتعیش ہوٹلوں میں قیام کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی مہنگی گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ سائرن کا بے جااستعمال بھی نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں