طیارہ حادثہ تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم کی 24 گھنٹوں میں پاکستان آمد متوقع

فرانس کی تحقیقاتی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر طیارہ حادثے کی تحقیقات کرے گی


ویب ڈیسک December 10, 2016
طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر آئندہ 2 سے 3 روز میں فرانس بھیج دیا جائے گا. اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے فرانسیسی ٹیم کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فرانس کی تحقیقاتی ٹیم پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد پہنچ جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کی تحقیقاتی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر طیارہ حادثے کی تحقیقات کرے گی جب کہ تحقیقات میں مزید 2 سے 3 ہفتے لگ لگ سکتے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طیارہ حادثے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز

دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر آئندہ 2 سے 3 روز میں فرانس بھیج دیا جائے گا جہاں اسے ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ایس آئی بی کے ارکان فرانس لے کر جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طیارہ حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ 3 روز قبل چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خوان جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اے ٹی آر طیارہ فرانس کی کمپنی کا تیار کردہ ہے تاہم اس کمپنی نے اب اے ٹی آر طیارے بنانا بند کر دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں