پاناما معاملے پر پہلے ہی انا للہ پڑھ لیاتھا اب کفن پہنایا جارہا ہے طاہر القادری

کمیشن بنا تو پاناما لیکس کی خودکشی ہوگی، سربراہ پاکستان عوامی تحریک


ویب ڈیسک December 10, 2016
ظلم اور فرعون کی طاقت کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں کریں گے، طاہر القادری فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاناما معاملے پر پہلے ہی اناللہ پڑھ لیا تھا اور اب اسے کفن پہنایا جارہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری کا راج ہے، پاناما کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کا بیان ثابت کرتا ہے کہ موجودہ سسٹم ناکام ہے، پاناما معاملے پر میں نے پہلے ہی انا للہ پڑھ لیا تھا اور اب اس کو کفن پہنایا جا رہا ہے، کمیشن بنا تو پاناما لیکس کی خودکشی ہوگی، ساری قوم میری کزن ہے، 2 نومبر کا اعلان عمران خان کا حق تھا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق طاہر القادری نے کہا کہ جن لوگوں نے انہیں انصاف دلانے کا وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں ہوا، ظلم اور فرعون کی طاقت کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں کریں گے، وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپنی قانونی جنگ لڑتے رہیں گے۔

عوامی تحریک کے قائد کا کہنا تھا کہ ‏ہمارا نصاب معاشرے کی تشکیل اور اصلاح کی صلاحیت سے محروم ہے، یہ صرف نوکریاں پانے کا ضامن ہے، ایک شخص ظالم ہو اور کرپٹ ہو لیکن لوگ اسے اچھا سمجھیں تو یہ جہالت ہے. ‏نصابی علم کے ساتھ کردار سازی کا عمل منہاج یونیورسٹی کو منفرد ادارہ بناتا ہے۔ دنیا کی مختلف یونیورسٹیز میں تحریک منہاج القرآن اوراس کے بانی پر پی ایچ ڈی اورمقالے لکھے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |