حکومت چارمطالبات مانے ورنہ ہم نے تحریک شروع کی تو نیندیں اُڑجائیں گی مولا بخش چانڈیو

عمران خان اپوزیشن سے مل کر بات کریں تو کوئی لائحہ عمل بنائیں گے، مشیر اطلاعات سندھ


ویب ڈیسک December 10, 2016
عمران خان اپوزیشن سے مل کر بات کریں تو کوئی لائحہ عمل بنائیں گے، مشیر اطلاعات سندھ، فوٹو؛ فائل

مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہمارے 4 مطالبات نہ مانے گئے تو پھر حکومت کا چین ختم ہوجائے گا اوراگرہم نے تحریک کا آغاز کیا تو ان کی نیندیں حرام ہوجائیں گی۔

حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو کے 4 مطالبات فوری طور پر مانے جائیں ورنہ حکومت کے چین کے دن ختم ہوجائیں گے اور پھر ہم نے تحریک کا آغاز کیا تو آپ کی نیندیں حرام ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیرعلی چاہتے ہیں کہ حکومت دباؤ میں رہے تاکہ ان کے والد کا خواب پورا ہو کیونکہ حکومت نے رانا ثناء اللہ کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے جب کہ (ن) لیگ کا کوئی بھی اچھی شہرت والا رہنما پاناما معاملے پر حکومت کا دفاع نہیں کرتا، اب پاناما کیس ان کو نہیں چھوڑے گا۔

صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ پنجاب کوئی جادو نگری ہے کہ اس کے مسائل کا کوئی تذکرہ نہیں کرتا، صرف لاہور کا امن وامان تو دیکھیں کتنے اغوا کی وارداتیں ہیں اور گاڑیاں اسلحہ کے زور پر لوٹ لی جاتی ہیں، لاہور کے لوگ امن امان کو رو رہے ہیں جس کی شہریوں نے ہم سے شکایات کی، پنجاب میں مچھر نے مستی مچا رکھی ہے، کوئی سد باب نہیں ہو رہا، ایک مچھر ان سے کنٹرول نہیں ہو رہا۔

مولابخش چانڈیو کا عمران خان سے متعلق سیاسی اتحاد کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان انگلیوں کا آسرا چھوڑیں اور عوام پر اعتماد کریں کیوں کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ تبدیلی انگلی کے اشارے سے نہیں بلکہ سیاسی اتحاد سے آئے گی، عمران خان آئیں اور اپوزیشن سے بات چیت کریں تو مل کر کوئی لائحہ عمل بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |