ارشد پپو قتل کیس میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد
ملزم عزیر بلوچ کے صحت جرم سے انکار پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :عزیر بلوچ کا 400 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس کی جیل میں سماعت کی جس میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پرفرد جرم عائد کردی گئی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔ ارشد پپو قتل کیس میں رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ، عزیر بلوچ، زبیر بلوچ، ذاکر ڈاڈا، یوسف بلوچ اور انسپکٹر عبدالرحمن نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ ارشد پپو کو 3 سال قبل اس کے بڑے بھائی سمیت قتل کیا گیا جب کہ ملزمان نے لاشوں کے سر تن سے جدا کرکے دھڑ کے ٹکڑے کرکے آگ لگا دی تھی۔