عامر خان کا فلم کی تشہیرکے لیے پہلی بارٹی وی شو کا حصہ بننے کا فیصلہ
کرن جوہر نے عامر خان کو اپنے شو میں شرکت کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم''دنگل''کی تشہیر کے لیے مشہور شو''کافی ود کرن'' کا حصہ بنیں گے جہاں ان کی ساتھی اداکارائیں فاطمہ شیخ اور ثانیہ ملہوترا بھی ہمراہ ہوں گی۔
بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے شوز اور دیگرتقریبات میں شرکت سے گریز کرتے ہیں لیکن اب پہلی بار مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے مشہور شو میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی کسی بھی فلم کی تشہیر کے لیے پہلی ٹی وی شو میں شرکت کریں گے جس کے لیے انہوں نے مشہور شو''کافی ود کرن'' کا انتخاب کیا ہے جب کہ فلم میں ان کی بیٹیوں کا کردار کرنے والی فاطمہ شیخ اور ثانیہ ملہوترا بھی ہمراہ ہوں گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہدایتکار کرن جوہر نے عامر خان کو اپنے شو میں شرکت کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے جب کہ اگلے ہفتے شو کی ریکارڈنگ کی جائے گی اور یہ دوسری بار مسٹر پرفیکشنسٹ کرن کے شو کا حصہ بنیں گے۔
واضح رہے کہ فلم ''دنگل'' 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔