اندرون سندھ خسرہ کی بیماری سے مزید 9 بچے جاں بحق

خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے۔


ویب ڈیسک December 23, 2012
خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے۔ فوٹو فائل

KARACHI: خسرہ کی بیماری سے مزید 9 بچے جاں بحق ہوگئے، گذشتہ ایک ہفتے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

صالح پٹ، کندھ کوٹ، ٹھل، جیکب آباد، تنگوانی سمیت اندرون سندھ کے دیگرشہروں ميں خسرہ نے وباء کی صورت اختیار کرلی ہے جہاں ایک ہفتے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

ویکسینیشن نہ ہونے سے تحصیل صالح پٹ ميں 3، تحصیل ٹھل میں 2، جبکہ کندھ کوٹ میں 4 بچے دم توڑ گئے، متاثرہ علاقوں کی اسپتالوں میں سیکڑوں بچے داخل ہیں جہاں سہولیات کی کمی کی شکایات ہیں، خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں